فائرنگ سے امن مشن کانگو میں تعینات پاکستانی اہلکار جاں بحق

اقوام متحدہ کے کانگو میں امن مشن میں تعینات پاک فوج کے حوالدار بابر صدیق جاں بحق ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جاں بحق حوالدار بابرصدیق یو این امن مشن میں کانگو میں ڈیوٹی پر مامور تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 30 ستمبر کو 6 مسلح حملہ آوروں نے اقوام متحدہ امن مشن پرحملہ کیا اور چیک پوسٹ پرفائرنگ کی، حوالداربابرکے سر پرگولی لگی اور وہ جاں بحق ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حوالدار بابرصدیق انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور 35 سالہ حوالدار بابر صدیق شکرگڑھ کے رہائشی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں