کوئی بھی 18ویں ترمیم کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کرے‘بابراعوان


اکوئٹہ:جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولاناخلیل احمد مخلص‘مرکزی کنوینئرمولاناعبدالقادرلونی‘ مرکزی جنرل سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی‘ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نجیم خان ایڈووکیٹ‘مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی‘ مرکزی معاون کنوینئر قاری محمد اکمل‘ صوبائی کنوینئر مفتی شفیع الدین‘ ڈپٹی کنوینئرحاجی عبیداللہ حقانی‘معاون کنوینئرحاجی حیات اللہ کاکڑ ودیگر نے کہا کہ نظام خلافت راشدہ کے نفاذ سے ملک امن، سکون، انصاف، اخوت اور مساوات اور ہم آہنگی کا گہوارہ بن جائے گا خلافت راشدہ نظام جو پوری انسانیت کے جان و مال کے محافظ و نگہبان ہیاخوت،برابری و مساوات‘برداشت‘ بھائی چارگی اور عالمگیر انسانیت کے علمبردار ہے انسانیت کے درمیان لسانی، نسلی، گروہی، جغرافیائی غرض ہر طرح کی تفریق مٹادیتی ہے اور ہر طرح کا ظلم، بے راہروی اور طبقاتی کشمکش کا خاتمہ ہو جائیگاریاست میں ترقی اور خوشحالی ہو گی انہوں نے کہا کہ معاشرے کی تعمیر اور ظلم واستحصالی کیخاتمے کیلئے نظام خلافت راشدہ کیلئے جدوجہد پوری قوم کافریضہ ہے انقلاب کے نام نہاد نعرے مصنوعی تبدیلی کے دعوے جھوٹ اور عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، ان بحرانوں سے نجات صرف چہرے نہیں نظام بدلنے میں ہی مل سکتی ہے۔ اسلام کا عادلانہ نظام ہی دنیا کو امن کا گہوارہ اور انسانیت کے حقوق کا ضامن ہے۔موجودہ فرسودہ نظام میں راہزنوں اور راہبروں کے درمیان تمیز ختم ہو چکی۔