نصیرآباد، سی ٹی ڈی کی گاڑی پرحملہ، 2 اہلکار زخمی، 4مشتبہ افراد ہلاک

نصیر آباد(انتخاب نیوز)بلوچستان کے ضلع نصیر ٓباد میں نوتال قومی شاہراہ پر سی ٹی ڈی کی گاڑی پرمشتبہ افراد کا حملہ ۔سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق مشتبہ افرادکی فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت2 سی ٹی ڈی کے اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں 4 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک مشتبہ افراد سے 3 دستی بم، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔زخمی سی ٹی ڈی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں