وندر، زیر تعمیر مکان کی کھلے ٹینک میں بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا

وندر (انتخاب نیوز) سرمستانی گوٹھ میں زیر تعمیر مکان کی کھلی ٹینکی میں بچہ ڈوب کر جاں بحق، مالک مکان کی غفلت نے غریب والدین سے لخت جگر چھین لیا۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ہونیوالا واقعہ افسوسناک ہے، بلڈنگ مالکان اور تعمیراتی کام کے ٹھیکیداروں کو چاہیے کہ ایسی غفلتوں سے اجتناب برتیں، کمسن بچے سمجھ بوجھ نہیں رکھتے لیکن لاکھوں کروڑوں تعمیراتی کاموں پر لگانے والے اور ٹھیکیدار حضرات تو اتنا جانتے ہیں کہ پانی سے بھری کھلی ٹینکی وہ بھی آبادیوں کے درمیان ایک خاموش موت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں