بلوچستان میں امراض پھیلنے سے مختلف بیما ریوں کے مزید 9528 کیسز رپورٹ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے سے مختلف بیما روں کے مزید 9528کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت بلو چستان کے جا ری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے بلو چستان کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں ں نصیرآباد ، جعفرآباد ، صحبت پور ، جھل مگسی ، سبی ،کچھی میں ملیریا کے3131، سانس کے امراض کے955، جلد کے امراض کے1032، اسہال کے950، ہیضہ کے813،آنکھوں کے انفکیشن کے140، ٹائی فیڈکے194 جبکہ بلڈ پر یشر، شوگر سمیت دیگر امراض کے2313کیسز رپورٹ ہوئے ہےں ۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے سیلا ب متاثرہ علا قوں میں34میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں9528 افراد کو طبی سہو لیات فراہم کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف امراض کے58ہزار 6سو 19 کیسز رپورٹ ہو ئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں