بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے متوقع

کوئٹہ:بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے متوقع ہیں ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتی کے لیے وزیر اعلی سیکرٹریٹ سمری ارسال کردی ، سیکرٹری خزانہ محمد ہاشم غلزئی کو پرنسپل سیکریٹری وزیراعلی بلوچستان تعینات کیا جا رہا ہے جبکہ عمران گچکی کو سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی ، حافظ عبدالماجد سیکرٹری فنانس، عبدالصبور کاکڑ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ ، قمبر دشتی ایس ایم بی آر، حمید اللہ ناصر ڈی جی پی ڈی ایم اے، سعید عمرانی کمشنر کوئٹہ، سہیل الرحمن سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ، میجر (ر)اورنگزیب بادینی ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد ، نصیب اللہ کاکڑ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹن کوئٹہ ، صلاح الدین نورزئی ڈپٹی کمشنر لورالائی تعینات کیے جانے کے امکانات ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں