مکران، ایران کی جانب سے جیکی گور، مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل

مکران (انتخاب نیوز) ایران کی جانب سے فنی خرابی کے باعث132kv جیکی گور، مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل، مکران کے تینوں اضلاع کے مند،ت±مپ ،ت±ربت،گوادر، گوادر انڈسٹریل، ڈیپ سی پورٹ، پسنی ،اورماڑہ ،پنجگور اورہوشاب گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی متاثر بند، تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح ایران جیکی گور گرڈ اسٹیشن سے مکران کو بجلی کی فراہمی معطل رہی، جو شام تک بحال نہ ہوسکی، کیسکو ذرائع کے مطابق جیکی گور ،مند 132kv ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث ایران سے پورے مکران کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس سے مکران کے تینوں اضلاع کیچ ، گوادر، پنجگور کے تمام گرڈ اسٹیشن متاثر ہیں، کیسکو ترجمان کے مطابق ایران سے بجلی کی دوبارہ فراہمی کے بعد مکران کے تمام علاقوں کی بجلی بحال کر دی جائے گی۔ کیسکو نے ایران کی جانب سے بجلی کی بندش پر مکران کے صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں