اوتھل، لیویز اہلکار کے گھر سے نقدی، زیورات اور اسلحہ چوری ، ملزم پکڑا نہ جاسکا

اوتھل (انتخاب نیوز) اوتھل کے علاقے وایارو میں گزشتہ ماہ 24 اور25 ستمبر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لیویز اہلکار نصراللہ ولد عبداللہ کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی جس میں چور 340000 روپے کی نقدی، ایک عدد سرکاری SMG رائفل، 90 راونڈز، 3 عدد میگزین ،پانچ تولہ سونے کے زیورات چور لے آڑے، اوتھل پولیس نے ایک مشتبہ ملزم گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی، تفصیلات کے مطابق اوتھل سے تقریبا 30 کلومیٹر دور وایارو کے علاقے میں گزشتہ ماہ 24 اور25 ستمبر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لیویز اہلکار نصراللہ ولد عبداللہ کے گھر میں چوری کی واردات میں چور لاکھوں روپے کی نقدی، ایک عدد سرکاری SMG رائفل، 90 راونڈز، 3 عدد میگزین ، پانچ تولہ سونے کے زیورات چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر لے آڑے۔اوتھل پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک شخص مہراللہ ولد میاں سکنہ وایارہ کو گرفتار کرکے 76/22 کے تحت FIR درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔لیویز فورس کے اہلکار کے گھر سے سرکاری اسلحہ سمیت نقدی اور سونے کے زیورات کی چوری کی واردات کئی سوال جنم لیتی ہے جہاں فورسز کے اہلکار خود اپنی حفاظت نہیں کرسکتے تو عوام کی حفاظت کس طرح کریں گے۔جب کہ اوتھل تھانے کی حدود میں چوری کی پے درپے وارداتوں نے اوتھل پولیس کی ”شاندار ” کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔جب سے موجودہ SHO نے چارج سنبھالا ہے تب سے اوتھل شہر اور اس کے گردونواح میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پولیس افسران کے لاڈلے تھانیدار میں نہ جانے کیا صلاحیت ہے جو اوتھل میں چوری کی مسلسل وارداتوں کے باوجود اپنی سیٹ پر براجمان ہیں۔عوامی حلقوں نے آئی جی بلوچستان ،ڈی آئی جی قلات رینج سے مطالبہ کیا ہے کہ اوتھل کے لاڈلے ایس ایچ او کا فوری تبادلہ کرکے کسی فرض شناس ، ایماندار ،نڈر، تھانیدار کا تقرر کیا جائے۔تاکہ اوتھل میں امن و امان قائم ہو اور شہری سکھ کا سانس لے کر آرام کی نیند سو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں