صومالیہ، دو خود کش بم دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی

موغا دیشو (مانیٹرنگ ڈیسک) صومالیہ میں دو خود کش بم دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور ز خمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیران علاقے کے گورنر علی جیتے عثمان نے بتایا کہ بیلڈوینے قصبے میں ہونے والے دو خود کش بم دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہلاک ہونے والوں میں علاقائی انتظامیہ کے اعلیٰ اہلکار بھی شامل ہیں۔ تا ہم ہلاکتوں کی تعداد فوری طور پر نہیں معلوم ہو سکی ۔ حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں