انسانی ارتقا کے جینوم سے متعلق تحقیق پر سویڈش سائنسدان کو نوبل انعام مل گیا
سٹاک ہوم (مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن کے ماہرجینیات سوانتے پابو کو 2022ءکا نوبل انعام برائے فزیالوجی یا میڈیسن ان کی معدوم انسانوں اور انسانی ارتقا کے جینوم سے متعلق تحقیق پر دیا گیا ہے۔ نوبل کمیٹی نے پیرکو ایک بیان میں کہاکہ ابتدائی تحقیق کے ذریعے سوانتے پابو نے بظاہر ایک ناممکن چیز کو انجام دیا۔ انہوں نے موجودہ دور کے انسانوں کے معدوم رشتہ دار نیندر تھال کے جینوم کو ترتیب دیا۔ اس سے قبل نامعلوم ہومینن، ڈینیسووا کی سنسنی خیز دریافت کا کارنامہ بھی انہوں نے انجام دیا۔ سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق تقریباً 70 ہزار سال قبل افریقہ سے ہجرت کے بعد ان ناپید ہومینز سے ہومو سیپینز موجودہ انسان میں جین کی منتقلی ہوئی تھی۔
Load/Hide Comments


