امریکا ایرانی خواتین کے ساتھ کھڑا ہے،امریکی صدر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر جوزف بائیڈن نے ایران میں جاری مظاہروں سے متعلق کہا ہے کہ امریکا ایرانی خواتین کے ساتھ کھڑا ہے۔وائٹ ہاو¿س کی جانب سے امریکی صدر کا بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق جو بائیڈن نے کہا کہ ایران میں مظاہروں میں شامل خواتین اور طلباءکے خلاف کریک ڈاون کی اطلاعات پر فکر مند ہوں۔امریکی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایرانی حکام کو ذمہ دار ٹھہراتے رہیں گے اور لوگوں کے آزادانہ احتجاج کے حق کی حمایت کرتے رہیں گے۔اس سے قبل پیر کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے مہسا امینی کی ہلاکت پر ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکا کو قرار دیا تھا۔پیر کو اپنے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران مخالف ایجنٹ پیسے لے کر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں