ہمیں نواز شریف کی ضرورت ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف جلد واپس آجائیں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہمیں نواز شریف کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو سزا دی گئی، نواز شریف کہتے ہیں انہوں نے اپنے معاملات اللہ پر چھوڑ دیے ہیں۔وزیردفاع نے کہاکہ عمران خان نے آئین کو توڑا، جو ادارے آئین کے مطابق چلنا چاہتے ہیں عمران خان ان کو میر جعفر اور میر صادق کہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں