بلوچستان میں امراض پھیلنے سے مختلف بیماریوں کے مزید 6877 کیسز رپورٹ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے سے مختلف بیما روں کے مزید 6877کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت بلو چستان کے جا ری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے بلو چستان کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں ں نصیرآباد ، جعفرآباد ، صحبت پور ، جھل مگسی ، سبی ،کچھی میں ملیریا کے 2434، سانس کے امراض کے1205، جلد کے امراض کے723، اسہال کے534، ہیضہ کے470،ٹائیفائیڈکے178 ، آنکھوں کے انفکیشن کے174، یر قان کے 9جبکہ بلڈ پر یشر، شوگر سمیت دیگر امراض کے1150کیسز رپورٹ ہوئے ہےں ۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے سیلا ب متاثرہ علا قوں میں18میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں6877افراد کو طبی سہو لیات فراہم کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف امراض کے54ہزار 3سو 48 کیسز رپورٹ ہو ئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں