کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 20افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 20افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق نوافراد نے کراچی جبکہ ایک نے تربت کا سفر کیا جس کے بعد ان میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں ڈینگی کے 50کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے دو کا تعلق کوئٹہ میں 27 کا لسبیلہ،18 کا کیچ اور 3 مریضوں کا تعلق گوادرسے بتایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ سے مجموعی طور پر ڈینگی وائرس کے 20کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 9افراد نے کراچی جبکہ ایک نے تربت کا سفر کیا تھا تاہم دیگر افراد کی سفری تفصیلات معلوم نہیں ہیں اس حوالے سے رابطہ کرنے پر محکمہ صحت کے حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ اب تک کوئٹہ سے 20افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے صوبے میں 180کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ گوادر سے تعلق رکھنے والا ایک مریض کراچی میں دوران علاج دم توڑ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں