صدر صاحب کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صدر صاحب کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدالتیں آرٹیکل 6کے تحت صدر مملکت کو سزا دیں، جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدرر مملکت عارف علوی کے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایک شخص نے اسمبلی توڑی اور وہ یہاں آکر تقریر کر رہا ہے شرم آنی چاہیئے،انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سمریاں واپس بھیجتا ہے اور اسمبلی اراکین سے حلف نہیں لیتا، جس طرح کا ان کا لیڈر ہے اسی طرح کے یہ خود ہیں،جبکہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج پارلیمنٹ میں آنے والا یہ وہ صدر ہے جس نے ملک کا آئین توڑا۔ صدر ملک کا ایک ستون ہوتا ہے لیکن اس ستون نے آئین کی خلاف ورزی کی،انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق صدر پر آرٹیکل 6لگتا ہے اور عدالتیں صدر کو آرٹیکل 6کے تحت سزا دیں۔ عدالتوں کو سب معاملات کا علم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں