پشتونوں کی تذلیل و توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جا ئے گی،عوامی نیشنل پارٹی

کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما عثمان خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتونوں کی تذلیل و توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جا ئے گی فواد چوہدری اپنی سیاست پر توجہ دیں کسی قوم کے دل آزاری نہ کریں ورنہ اس کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے اپنے لوگوں کے حقوق انصاف کے حصول اور اپنے لوگوں کے خلاف ظلم کے خاتمے کا مطالبہ کرنا ہر کسی کا جائز حق ہے فوا دچوہدری اور ٹی وی اینکر پرسنز اس بارے فوری طور پر پشتون قوم سے معافی مانگیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاگیا کہ پشتون قوم امن پرست اور عدم تشدد کے فلسفے پر قائم ہے اور ہم باچاخان کے پیروکار ہو کر ان کی نقش قدم پر چل کر امن ترقی اور خوشحالی کی بات کررہے ہیں بعض لوگوں کی جانب سے شروع دن سے ایسا رویہ رکھاگیا کہ پشتونوں کی تذلیل کی جائے مگر دنیا جانتی ہے کہ پشتون قوم پر بڑے بڑے مظالم ہونے کے باوجود آج بھی وہ باچاخان کے فلسفے پر گامزن ہے اور کبھی بھی ظلم تشدد کا ساتھ نہیں دیا ہے بلکہ ہمیشہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے بابڑہ سے لے کر آج تک پشتونوں پر جو ظلم و زیادتی ہوئی ہے اس بارے میں آج بھی پشتون قوم امن اور عدم تشدد کی بات کررہی ہے تحریک انصاف کے رہنما فوا دچوہدری جس طرح پشتونوں سے متعلق باتیں کررہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہئے فوا د چوہدری اور کاشف عباسی دونوں کو پشتونوں سے معافی مانگنی چاہئے ورنہ اس کے تمام تر ذمہ دار یہی دو اشخاص ہے انہوں نے کہاکہ پشتون کے ساتھ کیوں ایسا رویہ رکھاگیا ہے کہ ہر ٹی وی ڈرامے یا ٹاک شو میں اس کی تذلیل کی جاتی ہے عوامی نیشنل پارٹی اس کی پرزور مذمت کرتی ہے اور آئندہ کسی بھی قوم سے متعلق ایسے بات نہیں ہونی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں