ادب کا نوبیل انعام فرانسیسی لکھاری اینی ایرنو کے نام

فرانس :دنیا کا اعلیٰ ترین انعام دینے والی سویڈن کی اکیڈمی آف لٹریچر نے 2022 کا ادب کا نوبیل فرانسیسی لکھاری 82 سالہ اینی ایرنو کو دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق فرانسیسی ناول نگار اینی ایرنو کی تصنیفات جرمن، سویڈن اور انگریزی سمیت متعدد زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں اور انہیں طبقاتی اور صںفی تفریق کے گہرے پس منظر کے ساتھ سادہ زبان میں ناول لکھنے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔ان کے ناولز میں دیہی زندگی کا رنگ اور سادہ زبان میں طبقاتی تفریق کو واضح کرنے کے لیے استعمال کیے گئے جملوں کا زیادہ استعمال پڑھنے کو ملتا ہے۔انہوں نے صنفی تفریق پر مبنی مرد و خواتین کے تناظر کے ناول بھی لکھے جب کہ انہوں نے دونوں جنسوں کے حوالے سے طبقاتی و سماجی فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی تحریریں لکھیں۔ابتدائی طور پر ان کی 27 کتابیں فرانسیسی زبان میں شائع ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر ناولز کو انگریزی کے علاوہ دیگر یورپی زبانوں میں بھی ترجمہ کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں