عمران خان کا مارچ شارٹ ہو یا لانگ ٹھس ہوجائیگا، حافظ حمداللہ
کوئٹہ، لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ عمران خان کامارچ شارٹ ہو یا لانگ ٹھس ہوجائیگا ،جمعہ کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپسی پر گرفتار ہوسکتے ہیں تو فارن فنڈنگ ،قاضی فائز عیسی کیس اور سائفر معاملہ ثابت ہوجانے پر عمران کی گرفتاری میں کیا قباحت ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم انہیں مچھ جیل میں رکھیں گے لیکن کھانے کے سوا ن کی کوئی پسندیدہ چیز نہیں دینگے کیونکہ ہمارے پاس وہ چیز نہیں ،حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ ایوان وزیراعظم میں گفتگو غیر محفوظ ہے تو ملکی سالمیت کیلئے خطرناک ہے اس کا سدباب ہونا چاہیے ۔
Load/Hide Comments


