خضدار میں غیر معیاری مضر صحت دودھ کی فروخت، فوڈ اتھارٹی کی چشم پوشی
خضدار (انتخاب نیوز) خضدار شہر میں مضرصحت کیمیکل نما غیر معیاری دودھ کی فروخت سر عام جاری ہے عوام معدے کے موذی مرض میں مبتلا ہونے لگا ہے شہر میں فوڈ اتھارٹی کا نام ونشان نہیں ہےتفصیلات کے مطابق خضدار شہر میں غیر معیاری کیمیکل نما دودھ کی فروخت جاری ہے کیمیکل نما دودھ استعمال کرنے سے شہری معدے کے موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں کیمیکل نما دودھ انسانوں کیلئے ایک زہر قاتل ہے ذرائع کے مطابق کیمیکل نما دودھ میں پاو¿ڈر یوریا کھاد سرف پاو¿ڈر پانی میں ملاکر تیار کیا جاتا ہے اور عوام کے صحت کے ساتھ کھیل کھیلا جارہا ہے سرعام شہر میں ٹائیبلوں پر تھڑوں اور دکانوں میں کیمیکل نما دودھ فروخت کررہے ہیں شہر کے جگہ جگہ کیمیکل نما ملاوٹ دودھ کو بلاخوف و خطرے فروخت کررہے ہیں کوءان سے پوچھنے والا نہیں ہے عوامی حلقوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار اسسٹنٹ کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمدالیاس کبزئ, اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی ودیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار شہر میں کیمیکل نما دودھ بیچنے والے دکانداروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائیں۔


