نائیجیریا، کشتی ڈوبنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے
ابوجا(انتخاب نیوز)نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق جمعے کے روز جنوب مشرقی ریاست انامبرا کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں کشتی 85 مسافروں کو لیکر جارہی تھی کہ انجن میں خرابی کی وجہ سے سیلابی ریلے کی نذر ہوئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کشتی میں سوار 85 افراد میں سے 15 کو بروقت بچا لیا گیا تھا جبکہ10 لاشیں نکالی گئیں۔نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری نے اپنے بیان میں 76 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ 9 افراد کی لاشوں کو ڈھونڈنے کا عمل جاری ہے۔
Load/Hide Comments


