دکی، کول مائنز ایریا سے ایک شخص کی ناقابل شناخت نعش برآمد

دکی(انتخاب نیوز) دکی کے علاقے جنوبی بائی پاس پر کول مائنز ایریا سے ایک شخص کی ناقابل شناخت نعش برآمد کرلی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 11سال سے بند کان میں دوبارہ کام شروع کرنے کے دوران 9سو فٹ گہرائی سے ایک شخص کی مسخ شدہ ناقابل شناخت لاش ملی جس کی شناخت کے لئے ڈین این اے ٹیسٹ کے لئے اعضاکے نمونہ لے لئے گئے بعد ازاں نعش کو مائنز قبرستان میں دفن کردیا گیا اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں