حیدرآباد، کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر مزید 4 افراد دم توڑ گئے، شہر میں تعداد 18ہوگئی

حیدر آباد:حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر مزید 4 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد حیدرآباد میں کورونا وائرس میں انتقال کر جانے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 افراد نے دم توڑ دیا جن میں سے ایک خاتون کا انتقال گھر میں ہوا جو گھر میں آئسولیٹ تھیں۔ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد سومرو نے بتایا کہ حیدرآباد میں کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔دوسری جانب ہلال احمر ہسپتال کے عملے کے 7 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔چند روز قبل انتقال کر جانے والے حیدر آباد کے ڈاکٹر نوشاد کی ڈاکٹر اہلیہ واپڈا ہسپتال میں او پی ڈی کرتی رہی ہیں۔واپڈا ہسپتال سے 20 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں جن میں ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز اور عملہ بھی شامل ہے، جن کی رپورٹ آنا باقی ہے۔واضح رہے کہ 4 روز قبل ہلالِ احمر اسپتال کے ڈاکٹر نوشاد انتقال کر گئے تھے جو کورونا وائرس کے مریض تھے تاہم ٹیسٹ کرانے کے بجائے از خود گھر میں علاج کرتے رہے۔ان کے انتقال کے بعد ان کی ڈاکٹر اہلیہ اور بیٹے کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا، لیڈی ڈاکٹر کو بھی زکام تھا تاہم انہوں نے ٹیسٹ کرانے سے گریز کیا۔


