سبی، سوئی گیس پریشر میں کمی کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم
سبی (انتخاب نیوز) سبی شہر میں سوئی گیس کی پریشر میں کمی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ،سوئی گیس کے آفیسر کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا گیاور علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کر دیا ،مختلف سیاسی شخصیت علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ۔تفصیلات کے مطابق آل سیاسی جماعتوں سوشل ورکر زعوام نے سبی شہر میں گیس پریشر میں کمی اور منیجر سوئی گیس کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے شہریوں نے سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااور سوئی گیس کے آفیسر کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور احتجاجی مظاہرے کے بعد علامتی بھوک ہڑتالی کمیپ قائم کر دیا ہے اس موقع پر سبی کے سیاسی شخصیت ٹکری محمد اسلم جتوئی نے مختلف سیاسی اور سوشل ورکرز جن میں سید نور احمد شاہ ،سردار زادہ محمد ابراہیم باروزئی ،محمد دین جتوئی ایڈووکیٹ ،پنل بلوچ،غلام حسین بلیدی ،کامریڈ جمعہ خان خجک ،نصیر احمد پنی ،محمد عظیم سیلاچی اور محمد خان سومرو کو ہارپہنا کر علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھا دیا اس موقع پر علامتی بھوک ہڑتالی کمیپ میں محمد اسلم جتوئی ،سید نور احمد شاہ ،سردار زادہ محمد ابراہیم باروزئی،کامریڈ جمعہ خان خجک اور دیگر نے بھوک ہڑتالی کمیپ میں موجود مظاہرین اور شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے سبی میں سوئی گیس سبی کے زونل آفیسر محمد خالد سولنگی نے چارج لیا ہے سبی کے عوام کو عذاب میں دال دیا ہے ان کی نا اہلی کے باعث سبی شہر میں سردی ہو یا پھر کمی سارا سال گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ سبی کے عوام اس جدید دور میں بھی لکڑی کا استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر ماہ کمپنی کو باقاعدگی کے ساتھ بل بھی ادا کرتے ہیں اور اس مہنگائی کے دور میں لکڑی خریدنے کا اضافی بوجھ بھی برداشت کرنا پر رہا ہے انہوں نے کہا کہ گیس پریشر میں کمی کے شدید مسلے کی حل کے لئے کئی بار ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے کو زبانی اور تحریری درخواستیں دے چکے ہیں لیکن اب یہ صورتحال سنگین ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں گیس پریشر میں شدید کمی کے باعث صبح کے وقت چھوٹے بچے اور سرکاری ملازمین بغیر ناشتہ کے اسکولز اور آفس جاتے ہیںانہوں نے کہا کہ جب تک سبی میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ حل نہیں ہوگااور سوئی گیس سبی کے زونل آفیسر محمد خالد سولنگی کا تبادلہ نہیں ہوگا آل سیاسی جماعتوں اور سوشل ورکرز عوام کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتال جاری رہے گا ۔


