ٹرولز سے تنگ آکر کرن جوہر نے ٹویٹر کو چھوڑ دیا

بالی وڈ کے معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔ کرن جوہر نے گزشتہ روز اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیا اور اپنی آخری ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مثبت انرجی کیلئے مزید جگہ بنانے کی جانب یہ پہلا قدم ہے،گڈ بائے ٹوئٹر۔

فوٹو: اسکرین گریب

خیال رہے کہ کرن جوہر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بالی وڈ میں  اقربا پروری کو فروغ دینے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔  

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بالی وڈ اداکاروں نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے تنگ آکر اور اپنے سکون کو برقرار رکھنے کے لیے ٹوئٹر کو استعمال کرنا چھوڑ دیا تھا، جن میں سوناکشی سنہا اور عامر خان بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں