کورونا سے متعلق اپوزیشن سمیت سب کی تجاویز متعلقہ اداروں تک پہنچائیں گے، بابر اعوان


اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی و سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق تجاویز سن رہے ہیں،اپوزیشن سمیت سب کی تجاویز متعلقہ اداروں تک پہنچائیں گے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ کرونا کے حوالے سے تمام تجاویز سن رہے ہیں جو تمام متعلقہ اداروں تک پہنچائیں گے، 18 ویں ترمیم کے بعد ہاؤس نے دو کام کیے، آئینی ترمیم کے بعد 19 ویں آئینی ترمیم ہو گئی، 31 مئی 2018 کو فاٹا کا انضمام اور اسکے بعد بھی ایک اور آئنی ترمیم ہوئی، باے پی ایس سانحہ کے بعد بھی ایک آئینی ترمیم کی گئی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے 26 آئنی ترامیم کے بل زیر التوا ہیں، آئین میں ترمیم کی گنجائش موجود ہے، جو اللہ کے قوانین ہیں اسکے متصادم کوئی قانون سازی نہیں ہو سکتی، کسی کی خواہش پر احتساب بند نہیں کیا جاسکتا لیکن مناسب ترامیم پر بات کرنی کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، بصدر نے تمام مساجد کے اماموں کو اعتماد میں لیکر جو روڈ میپ دیا اس پر عمل ہو رہا ہے، قوم اس پارلیمنٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔