کوئٹہ، فیکٹری میں جھلس کر 4 افراد زخمی، قلات میں ایک شخص قتل، اوتھل سے لاش برآمد

کوئٹہ، قلات، اوتھل (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں فیکٹری میں کام کے دوران جھلس کر 4افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علا قے سبی روڈ غازی سٹیل مل میں کا م کے دوران آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ظہیر عباس ولد عباس،فیصل بشیر ولد بشیر ،اسد علی ولدسرور اوراسامہ زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مز ید کاروائی جا ری ہے ۔ علاوہ ازیں قلات میں نا معلوم افراد نے چاقو اور ڈنڈوں سے وار کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات قلات کے نواحی علاقہ مغلزئی میں نا معلوم افراد نے محمد انور ولد محمد یعقوب قوم مغل سکنہ مغلزئی کو چاقووو¿ں اور ڈنڈوں سے وار کر کے قتل کر کے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے ۔ پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیاجہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔ دریں اثناءضلع لسبیلہ کی تحصیل دریجی کے علاقے دیوان شاہ اسٹاپ کے قریب پہاڑی علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایدھی زرائع سے معلوم ہوا کہ ڈسٹرکٹ لسبیلہ کی تحصیل دریجی کے علاقے دیوان شاہ اسٹاپ کے قریب پہاڑی علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد کر لی۔جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال دریجی منتقل کردیا گیا۔نعش کی شناخت نہیں ہوسکی۔متوفی کی عمر 40 سال سے زائد بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں