پنجپائی میں تلور کے شکار کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے، قبائلی رہنما

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پنجپائی کے قبائلی رہنماءسردار زادہ فیصل زیب سمالانی نے کہاہے کہ پنجپائی میں عرب شیخوں کی شکار کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے بالخصوص زرعی فصلات کو ان شیخوں کے شکار کے سبب نقصان پہنچ رہاہے تلور جیسا نایا ب پرندوں کے شکار پر حکومت پابندی لگائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر یار محمد ،ملک عبدالسلام ،سردار محمد عالم ،بسم اللہ گل ودیگر بھی موجود تھے ،انہوں نے کہاکہ ہم نے کئی بار علاقہ پولیس کو شکایت کی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،حکومت بلوچستان عرب شیخوں کے شکار پر پابندی لگائیں اور نایاب پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کریں ،انہوں نے کہاکہ ہم حکومت بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ مقامی قبائل کو اس حوالے سے شکایت ہے کہ اس کے ازالے کیلئے اقدامات اٹھائیں اور قیمتی پرندوں کے شکار پر پابندی لگا کر ان کے نسل کشی بند کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں