تربت، حق دو تحریک کیچ کی رہنماؤں کے خلاف مقدمات کا اندراج

تربت(انتخاب نیوز) تربت میں حق دو تحریک کیچ کی رہنماؤں کے خلاف لیویز تھانہ تربت میں مقدمات کا اندراج کردیا گیا ہے۔رسالدار ایس ایچ او لیویز تھانہ اللہ بخش مراد کی مدعیت میں حق دو تحریک کیچ کے سرگرم رہنماوؤں غلام اعظم دشتی اور یعقوب جوسکی کے خلاف 12 مختلف دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کردیا گیا ہے۔مقدمات میں حق دو تحریک کے رہنماؤں وسیم سفر اور ملا نصیر بلیدی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ حق دوتحریک کیچ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کیچ کی آفس کے سامنے گزشتہ تین دنوں سے دھرنا دیا جارہا ہے جس میں مسنگ پرسنز کی فیملی سے تعلق رکھنے والے خواتین بھی شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں