ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دو قبائل پھر سے مورچہ بند ہوگئے
ژوب (انتخاب نیوز) ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دوقبائل پھر سے مورچہ بند ہوگئے، دونوں قبائل سلیمان خیل اور مندوخیل کے افرادایک دوسرے پربندوقیں تان لیں، علاقے میں خوف وہراس کے ساتھ صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ تنازعہ زمین کا ہے جو عرصہ دراز سے چلا آرہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اب تک کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ انتظامیہ، حکومت، قبائلی عمائدین جنگ بندی میں کردار ادا کریں۔
Load/Hide Comments


