روس نے میٹا کو انتہا پسند گروپوں کی فہرست میں شامل کردیا

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کو انتہاپسند گروپوں کی فہرست میں شامل کردیا۔روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق میٹا کو روس کے وفاقی مالیاتی نگران ادارے نے انتہاپسندگروپوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔رواں سال مارچ میں میٹا کو انتہاپسند گروپوں کی فہرست کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔روسی حکومت کی جانب سے میٹا پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اپنی سوشل میڈیا کمپنیوں میں روس کے ساتھ جانبداری برت رہا ہے اور یوکرینی صارفین کو روسی فوجیوں کے خلاف تشدد اور نفرت پر مبنی مواد شیئر کرنےکی اجازت دی جارہی ہے۔بعد ازاں روس نے انسٹاگرام اور فیس بک کو شدت پسند قرار دیتے ہوئے دونوں ایپس پر پابندی عائد کردی تھی۔اپریل میں روس نے میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ پر بھی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں