سہ ملکی سریز :بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے آج کے میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی جگہ پر محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ٹاس کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ ہم پہلے بالنگ کرنا چاہتے تھے، پچ پر گراس ہے اپنے بالرز کا اچھا استعمال کرنا چاہیں گے۔بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ آج کے میچ کیلئے ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ میچ کے آغاز میں مومنٹ پکڑلیں اور پھر اسی مومنٹم سے کھیل جاری رکھ سکیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔تین قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل جمعے کو پاکستان اور میزبان نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں