بھارت کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کا ایک اور لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ کا مگ29لڑاکا طیارہ مغربی بھارتی ریاست گوا کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، تاہم طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔ بھارتی بحریہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا اور تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں