دنیا آہستہ آہستہ اب وہاں پہنچ رہی ہے جو وزیراعظم عمران خان کا وژن تھا: اسدعمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ دنیا آہستہ آہستہ اب وہاں پہنچ رہی ہے جو وزیراعظم عمران خان کا وژن تھا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں اِس وبا کے ساتھ چلنا ہے، ووہان میں بھی کیسز دوبارہ سامنے آئے ہیں جبکہ برطانیہ نے سخت لاک ڈاؤن اور سوئیڈن نے ٹارگیٹڈ لاک ڈاؤن کیا، برطانیہ میں جہاں سخت لاک ڈاؤن ہوا وہاں آبادی کے لحاظ سے سوئیڈن سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا آہستہ آہستہ اب وہاں پہنچ رہی ہے جو وزیراعظم عمران خان کا وژن تھا، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ لوگوں کو معاشی بدحالی سے بھی بچانا ہے، باقی ممالک نے بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا شروع کی کیونکہ ان کو وہ نظر آنا شروع ہوگیا تھا جو عمران خان دو مہینے پہلے سے دیکھ رہے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں