سائنسی علوم کو اہمیت دئیے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ,ڈاکٹر منظور بلوچ

گوادر(خ ن )یونیورسٹی آف گ,وادر کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منظور احمد بلوچ نے کہا ہے کہ سائنسی علوم کی تعلیم کو اہمیت دئیے بغیر کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ وہ جمعرات کے روزگ±وادر گرائمر اسکول گ±وادر میں ورلڈ اسپیس ویک کی اختتامی تقریب میں بطور چیف گیسٹ اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں کہا کہ اسکولوں میں اسپیس ویک یا اس طرح کے دیگر پروگرام طلبا میں دلچسپی اور مقابلے کی نئی جہتیں پیدا کرتی ہیں۔ آج یہاں طلبا کے ماڈلز اور انکی پریزنٹیشن دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین پر آلودگی اور خلا میں بے مصرف اشیا کا بڑھتا ڈھیر ہم انسانوں کی پیدا کردہ ہے اور اسکا سد باب کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وہاب مجید نے کہا کہ گuوادر میں ورلڈ اسپیس ویک دوسری مرتبہ منائی جائی رہی ہے اور اس بار بھی گ±وادر گرائمر اسکول کو اس کا اعزاز جاتا ہے۔ایسے مواقع منانے سے نہ صرف طلبا بلکہ ہم بڑوں میں بھی ان اہم موضوعات کو سیکھنے اور سمجھنے کی لگن بڑھتی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے سے جاری ان تقریبات اور مقابلوں نے ہم کو بھی مجبور کیا ہے کہ خلا اور خلانوردی سے متعلق نئی معلومات حاصل کریں اور اس شعبے میں درپیش مشکلات و مواقع کو سمجھیں۔انہون نے کہا کہ دیگر تعلیمی اداروں کو بھی سائنس کی تعلیم پر توجہ دینا چاہیئے۔ کیونکہ آج بچوں کے کوئیز، اسپیلنگ کے مقابلے، تقاریر اور ماڈلز اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ ہمارے بچے ہر میدان میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ اس قبل مہمانوں، والدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہال میں طلبا کے بنائے گئے سائنس پراجیکٹس اور ماڈلز اور پوسٹر پینٹنگز کا جائزہ لیا۔طلبا نے اس موقع پر اپنے پراجکٹس کی تفصیل بتائیں اور سوالوں کے جواب دیئے۔ تقریب کے آغاز میں اسکول بورڈ کے چئیرمین خدابخش ہاشم نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اسکول کی جانب سے ورلڈ اسپیس ویک کے پروگرامز کی تفصیل بتائیں۔انہوں نے کہا اس ہفتے کے دوران طلبا نے اسپیس واک، تقریر، مضمون نویسی، پوسٹر پینٹنگز، ٹیبلو، کوئز، اسپیلنگ اور ماڈلز کے مقابلے منعقد ہوئے۔ آخر میں ڈاکٹر منظور احمد، وہاب مجید، سابق چئیرمین ماجد سہرابی اور خدابخش ہاشم نے طلبا میں سرٹیفیکٹس تقسیم کئے تقریب میں خواتین و حضرات اوراسکول طلباءوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نظامت کے فرائض چندن ساچ، اسد بلوچ، یحی انور اور فاطمہ اختر نے ادا کئے جبکہ نفیس مولابخش نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں