پشاور، نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے
پشاور(انتخاب نیوز)پشاورچمکنی کے قریب نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔مقتولین عدالت سے ضمانت لے کر گھر جارہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے چمکنی کے قریب نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ مقتولین عدالت سے ضمانت لے کر گھر جارہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی ۔جاں بحق افراد کا تعلق ارمڑ سے ہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتاہے ۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے علاقے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


