ریکوڈِک پر تمام مسائل کو افہام اور تفہیم سے حل کیا، وزیراعلیٰ کی مارک بریسٹو سے گفتگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے بیرک گولڈ کمپنی کے سی ای او مسٹر مارک بریسٹو کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی بھی موجود تھے ۔وزیر اعلیٰ نے مسٹر مارک بریسٹو کو ایک بار پھر بلوچستان آنے پر خوش آمدید کہابیرک گولڈ کمپنی کے سی ای او مسٹر مارک بریسٹو نے کہاکہ ہماری دعائیں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیںسیلاب متاثرین کی مالی مدد بھی کر رہے ہیں ایک بار پھر بلوچستان آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے،ہماری ٹیم علاقے کی ڈویلپمنٹ اور فزیبلٹی سٹڈی پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ روزگار کی فراہمی کے ساتھ تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ پر بھی کام کررہے ہیں منصوبے کے لیے ہوا اور شمسی توانائی سمیت جیو تھرمل توانائی کو بھی بروئے کار لائیں گے علاقے کی بہتری کے لیے مواصلاتی رابطوں کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ روزگار میں مقامی باصلاحیت افراد کو ترجیح دی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہم اس منصوبے میں حکومت بلوچستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کاکہناتھاکہ گزشتہ تین ماہ سے ہمیں سیلاب متاثرین کی صورت ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے ہم نے ریکوڈِک معاہدہ سے متعلق تمام سیاسی مسائل کو افہام اور تفہیم سے حل کیااس معاہدے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ روزگار میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ ہم نے مل کر بلوچستان اور پاکستان کے لیے کام کرنا ہے بیرک گولڈ کمپنی کی آنے کی وجہ سے دیگر سرمایہ کار کمپنیوں کا بھی صوبے کی جانب رجحان بڑھے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس کمپنی کے ساتھ نہ صرف پارٹنرز بلکہ پارٹنر سے بھی بڑھ کر کام کریں گے کمپنی کی جانب سے تعلیم اور پانی سمیت مختلف شعبوں میں دلچسپی خوش آئند ہیںہمیں بھی اپنے نوجوانوں کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں