جناح روڈ کی خوبصورتی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، کیسکو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر کے جناح روڈ کی خوبصورتی کے لیئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں جناح روڈ کے چائنا چوک سے لیکر امداد چوک تک علاقہ سے غیر ضروری کیبل تار ہٹائے جا رہے ہیں کیونکہ ان علاقوں میں سٹینڈرڈ ڈیزائن اور اجازت کے بغیر بجلی کے تمام کھمبوں پر کیبل تار نصب کیئے گئے ہیںجبکہ بعض اوقات انہی تاروں کی وجہ سے فنی خرابی اور بجلی کی فراہمی میں تعطل پیداہوجاتاہے جس کی وجہ سے حادثات کے علاوہ برقی تنصبیات کو بھی نقصان پہنچنے کاسبب بن سکتاہے۔لہٰذا تمام کیبل مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 7 دن کے اندر کیسکو کے تمام کھمبوں پر لگائے گئے کیبل کے تاروں کوصحیح اوردرست طریقے سے نصب کریں جس کے بعد کیسکوکی جانب سے کیبل کے تمام غیر ضروری تاروں کو فورامنقطع کر لیا جائے گا۔اسکے علاوہ تمام کیبل مالکان کیبلوں کی تنصیب کو قانونی بنانے کے لئے کیسکو کے سپریٹنڈنگ انجینئر سنٹرل سرکل سے رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں