ملائیشین جونیئر اوپن اسکواش، پاکستان کی ماہ نور فائنل میں پہنچ گئیں

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کی ماہ نور نے ملائیشین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق چیمپئن شپ کے گرلز انڈر11 ایونٹ کے سیمی فائنل میں ماہ نور نے ملائیشیا کی سیڈ6 نور النگینہ عبد بشیر کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے زیرکرلیا۔ماہ نور نے پہلا گیم 7-11 سے جیتا، دوسرے گیم میں5-11 سے کامیابی پانے بعد اگلے گیم میں 10-16 سے فتح حاصل کرکے ٹائٹل پر نظریں مرکوزکر لیں۔ٹرافی کےلیے فائنل میں ان کامقابلہ ٹاپ سیڈ ملائیشیا ہی کی ایوان تکا شری سینی واسیگم سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں