کوئٹہ اور واشک میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، ژوب سے لاش برآمد
کوئٹہ، واشک، ژوب (انتخاب نیوز) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حادثات و واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین افراد زخمی، ژوب سے ایک شخص کی لاش برآمد۔ کوئٹہ میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علا قے سبزل روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس نے لا ش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعدلا ش ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔ مزید کارروائی جار ی ہے ۔ دریں اثناءبلوچستان کے علاقے بسیمہ میں 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میںایک شخص جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب واشک کے تحصیل بسیمہ کے علاقے کلی قیصر آباد کے مقام پر تیل بردار زمیاد گاڑی کو کراسنگ کرتے ہوئے دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جمعہ خان ولد عیسی خان سکنہ وڈھ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین موٹر سائیکل سوار اسفند ولد حاجی نذر جان ایڈوکیٹ بلاول ولد حاجی نذر جان ایڈوکیٹ سکنہ سیاہوزئی بسیمہ شعیب ولد علی محمد سکنہ سیاہوزئی بسیمہ زخمی ہوگئے ہیں زخموں کو ابتدائی طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد دو زخموں بھائیوں کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا زخمی اسفند کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں ضلع ژوب کے علاقے شیخان پہاڑی ایریا سے کئی دن پرانی برآمد شدہ لاش کی شناخت ھو گئی عبدالرازق ولد خدائیداد ساکن ژوب جو جمعہ خان جنرل سٹور والے بھتیجا تھا پولیس زرائع کے مطابق مرحوم دماغی طور پر معزور تھے اور ایک ماہ سے گھر سے لاپتہ تھے آج کلی شیخان پہاڑی ایریا سے ان کی لاش ملی اور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں لاش کی شناخت ھوئی مرحوم کی نماز جنازہ تبلیغی مرکز میں ادا کی گئی۔


