بلو چستان اسمبلی کا اجلاس بروز پیر ڈھائی بجے ہو گا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز ڈھائی بجے ہوگا۔ بلو چستان اسمبلی کے رواں سیشن کا پہلا اجلاس 17 اکتوبر بروز پیر سہ پہر ڈھائی بجے ہوگا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عارف جان محمد حسنی ضلع چاغی میں ایم بی بی ایس مکمل کر نے والے ڈاکٹروں کی عدم تعیناتی کی وجو ہات سے متعلق توجہ دلاﺅ نو ٹس پیش کریں گے جبکہ اجلاس میں بلو چستان کمر شل کو رٹس کو مسودہ قانون مصدرہ 2022ءپیش کیاجائےگا۔ اجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ، بی واسا اور محکمہ مال سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دیئے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں