گوادر ہوافہ نمائش ، تجارتی مرکز اگلے برس سے منعقد ہونے والی تجارتی و صنعتی نمائشوں کیلئے دستیاب ہوگا

گوادر:گوادر پورٹ کے احاطے میں گوادر فری زون فیز ادر ہوافہ نمائش اور تجارتی مرکز اگلے برس سے منعقد ہونے والی تجارتی اور صنعتی نمائشوں کے لئے دستیاب ہوگا ۔اس منصوبے میںپاکستانی افرادی قوت اور چینی انجینئرز کام کر رہے ہیں۔مرکزی ڈھانچے کی تعمیر کے حوالے سے تقریب گوادر بزنس سینٹر کے سامنے منعقد ہوئی۔ منصوبے کا کل تعمیراتی رقبہ تقریباً 3919 مربع میٹر ہے۔گوادر فری زون فیز Iکے ایک عہدیدار نے بتایا کہ منصوبے کے تحت ایسی تعمیرات ہوں گی جس کے تحت یہاں پر تجارتی نمائشیں، بڑے پیمانے پر کانفرنسز، مصنوعات کی تجارت، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں ہو سکیں گی جو گوادر فری زون میںسرمایہ کاری کے فروغ اور ترقی کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ منصوبے پر باضابطہ طور پر 24 دسمبر 2021 کو تعمیر کا آغاز کیا گیااور اس کی تکمیل مدت کے لئے 21 ماہ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔منصوبے کے آغاز، سول انجینئرنگ کی تعمیر کے مرحلے سے تزئین و آرائش کے مرحلے تک مجموعی طور پر شیڈول کے مطابق تعمیراتی کام اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اس منصوبے کو طے شدہ معاہدے کے مطابق مکمل کرلیاجائے گا ۔گوادر بزنس سنٹر ایک نئے سرے سے تیار کردہ ورک اسپیس ہے جو انٹرپرینیورشپ کے لیے ایک متحرک ماحولیاتی نظام فراہم کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں، اختراعات اور تعاون کو فعال کرنے کا باعث بنے گا۔ یہ انتہائی اہم منصوبہ ہے اور سب کی نظریں اس کی تکمیل پر لگی ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں