’مولاجٹ‘ دیکھنے والوں کو حمزہ علی عباسی نے خبردار کردیا
لاہور(ویب ڈیسک) ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے کلپس اور ریکارڈنگز سوشل پر شیئر کرنے والوں کو حمزہ علی عباسی نے خبردار کردیا۔ٹوئٹر پر جاری پوسٹ میں حمزہ علی عباسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلم مولا جٹ کے سین، ریکارڈنگز اور ویڈیوز اپنے چینل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائےگی۔
حمزہ علی عباسی نے اسی حوالے سے بلال لاشاری کا بھی ایک ٹوئٹ بھی شیئر کیا ہے۔بلال لاشاری نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے لوگ سنیما اسکرین کی فون سے ویڈیوز بنا کر پوسٹ مت کریں یہ جرم ہے اور جس نے نہیں دیکھی ان کی فلم مت خراب کریں۔واضح رہے کہ میگا بجٹ فلم کی کاسٹ میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، گوہر رشید اور دیگر شامل ہیں۔
Load/Hide Comments