کوئٹہ ،کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، ایس پی بلوچستان جاں بحق،2اہلکار زخمی
کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان کے ضلع واشک میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایس پی جاں بحق اور دو اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ایس پی عبدالطیف بلوچ پنجگور جا رہے تھے کہ واشک کے مقام پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں ایس پی عبدالطیف جاں بحق اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، لاش اور زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


