مکران میڈیکل کالج کے طلبہ کا ایف سی کیمپ تربت کا دورہ

تربت (انتخاب نیوز) مکران میڈیکل کالج کے طلبہ کا ایف سی کیمپ تربت کا دورہ کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی دعوت پر مکران میڈیکل کالج کے 107 طلبا بشمول 35 طالبات اور فیکلٹی ممبران نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز تربت کا دورہ کیا جہاں آفیسرز اور طلبا کے درمیان کھیلوں اور تفریح کی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ آفیسرز اور طلبا کے درمیان کرکٹ میچ ہوا جو طلبا کی ٹیم نے جیت لیا۔کرکٹ کے علاوہ بہت سے دیگر تفریحی ایونٹ منعقد کیے گئے جن سے مہمان نوجوان بہت خوش ہوئے۔دن کے اختتام پر طلبا بلوچی چاپ اور پشتو اتنڑ سے بھی محظوظ ہوئے۔تقریب کو طلبا کی طرف سے بہت پذیرائی ملی اور انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ملاقاتیں ایک دوسرے کو بہتر سمجھنے میں بہت مفید رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں