سعودی عرب‘شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی سمیت شاہی خاندان کے 3 اراکین گرفتار

نیویارک:سعودی عرب میں شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی سمیت شاہی خاندان کے 3 اراکین کو گرفتار کر لیا گیا ہے،حراست میں لئے جانیوالوں میں 2انتہائی بااثر شخصیات بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حراست میں لئے جانے والوں میں دو سلطنت میں انتہائی بااثر شخصیات ہیں جبکہ ان حراستوں کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے نیویارک ٹائمز اور وال سٹریٹ جنرل کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں شہزادہ احمد بن عبدالعزیز سابق ولی عہد محمد بن نائف اور شاہی کزن شہزادہ نو اف بن نائف شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں