ڈسکہ کے نجی ہسپتال میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش
ڈسکہ (انتخاب نیوز) ڈسکہ کے نجی ہسپتال میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ،پانچ سال بعد صاحب اولاد ہونے پر اہل خانہ خوشی سے نہال ۔ڈسکہ کی رہائشی خاتون کی پانچ سال قبل نواحی موضع بن باجوہ میں شادی ہوئی دونوں میاں بیوی پانش سال سے اولاد کی نعمت کو ترس رہے تھے کہ اللہ پاک نے خصوصی کرم کیا اور گزشتہ روز انہیں پانچ بچوں سے نواز دیا ڈسکہ کے نجی ہسپتال میں خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دیا ان میں تین بیٹے اور دوبیٹیاں ہیں جو الحمدللہ صحتمند ہیں اور خوراک لے رہے ہیں پانچ سال بعد اولاد کی نعمت ملنے پر میاں بیوی اور ان کے اہل خانہ خوشی سے نہال ہیں اور انہوں نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا ہے
Load/Hide Comments


