اروشی روٹیلا نے مہسا امینی کی حمایت میں اپنے بال کٹوا لیے
ممبئی (انتخاب نیوز) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے مہسا امینی کی حمایت میں اپنے بال کٹوا لیے۔ اروسی روٹیلا نے انسٹاگرام پر اپنے بال کٹوانے کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ انہوں نے اپنے بال ایران میں قتل کی گئی مہسا امینی اور بھارت میں ماری گئی 19 سالہ انکیتا بھنڈاری اور ان تمام لڑکیوں کی حمایت میں کٹوائے ہیں جو مظاہروں کے درمیان ماری گئیں۔ انہوں نے لکھا کہ دنیا بھر میں خواتین بال کٹوا کر ایرانی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، یہ خواتین کے انقلاب کی علامت ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ خواتین کی عزت کریں، بالوں کو خواتین کی خوبصورتی کی علامت قرار دیا جاتا ہے، سرعام بالوں کو کٹوا کر خواتین نے یہ ثابت کیا کہ وہ معاشرے کے خوبصورتی کے معیارات کی پرواہ نہیں کرتیں نہ ہی کسی کو یہ فیصلہ کرنے کا حق دیں گی کہ وہ کس طرح کے لباس پہنیں، برتاﺅ کریں یا زندگی گزاریں۔