کوئٹہ ،کراچی شاہراہ پر تیز رفتار کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 1 شخص جاں بحق، ساتھی زخمی
حب(نمائندہ انتخاب)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ گڈانی موڑ کے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق دوسرا ساتھی زخمی ہو گیا ،نعش او ر زخمی کو حب اسپتال منتقل کردیا گیا ،ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمی شخص کو کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا جبکہ نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی گئی متوفی ماربل سٹی میں مزدوری اور سندھ بدین کا رہائشی تھا اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ شب رات گئے مینRCDہائی وے گڈانی موڑ کے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے 36سالہ موٹر سائیکل سواررسول بخش ولد عمر ساکن بدین سندھ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی 22سالہ غمشاد ولد جعفر زخمی ہو گئے نعش او ر زخمی شخص کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا اور ابتدائی طبی امداددینے کے بعد زخمی کو کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونیو الے شخص کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا متوفی ماربل سٹی گڈانی میں مزدوری کرتا تھا اور گزشتہ شب موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانے کیلئے نکلے تھے جہاں ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔


