قصور میں دن دیہاڑے 2 ڈاکوؤں نے لیڈی ہیلتھ سپروائزر کو لوٹ لیا
(ویب ڈیسک)قصور میں دن دیہاڑے 2 ڈاکوؤں نے لیڈی ہیلتھ سپروائزر کو لوٹ لیا۔قصور کے محلہ گورے شاہ الہ آباد میں لیڈی ہیلتھ سپروائزر سے ڈکیتی کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ متاثرہ خاتون اپنی گاڑی میں بیٹھی ہے،موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو آتے ہیں،گاڑی کا دروازہ کھولنے پر خاتون کو لوٹ لیتے ہیں۔ ڈاکو متاثرہ لیڈی ہیلتھ سپروائزر سے طلائی زیورات،نقدی موبائل فون اور پرس لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نجمہ شاہین کی درخواست تھانا الہ آباد میں مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔
Load/Hide Comments


