یورپی یونین نسل پرستانہ بیان کی وضاحت کرے‘ امارات
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے یورپی یونین کے سربراہ برائے خارجہ امور جوزف بوریل کے متنازع بیان پر وضاحت طلب کرلی۔ جوزف بوریل نے یہ بیان یورپین ڈپلومیٹک اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر دیا تھا۔انہوں نے یورپی دنیا کو ایک باغ ،جب کہ بقیہ دنیا کے زیادہ ترحصے کو جنگل قرار دیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے یورپی یونین کے مشن میں قائم مقام سربراہ کو وزارت خارجہ میں طلب کیا ۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ یورپی یونین اپنی خارجہ پالیسی سربراہ کے بیان کی تحریری وضاحت کرے کہ اس نے نسل پرستی پر مبنی اور تکلیف دہ بیان کیوں دیا ہے۔
Load/Hide Comments


